Google Translate | Complete Guide


اگر آپ کو انگریزی ، عربی یا کسی بھی زبان میں لکھی گئی تحریر پڑھنے میں دقت ہوتی ہے یا آپ مختلف زبانوں میں لگھے گئے مضامین، تحریر وغیرہ کو پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن آپ کو وہ زبانیں نہیں آتی تو اب آپ کا یہ مسئلہ گوگل نے حل کردیا ہے۔

اب آپ کسی بھی میسج، پوسٹ یا مضامین کو جو کہ کسی بھی زبان میں لکھے گئے ہوں اپنے کمپیوٹر یا موبائل میں ان کو اپنی مطلوبہ زبان میں بہت ہی آسانی کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔بلکہ نہ صرف پڑھ سکتے ہیں بلکہ سن بھی سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس کسی تصویر، صفحہ ، ڈبے یا پیکٹ وغیرہ پر کسی بھی زبان میں کوئی تحریر لکھی ہے تو اس کو بھی آسانی کے ساتھ اپنے موبائل سے تصویر لے کر اسی وقت اس تصویر ، پیکٹ یا ڈبے وغیرہ پر لکھی ہوئی لکھائی کو اپنی مطلوبہ زبان میں ترجمہ کرکے پڑھ سکتے ہیں۔

اور اس کے علاوہ ایک بہت ہی زبردست سہولت جو کہ گوگل نے آپ کو دی ہے وہ یہ ہے کہ اگر آپ کسی ایسے شخص سے بات کررہے ہیں جو کہ آپ کی زبان نہیں سمجھ سکتا  اور نہ آپ اس کی زبان سمجھ سکتے ہیں تو اس کا حل بھی گوگل نے دیا ہے۔

اب اپنے موبائل کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں  ہم کسی بھی دوسری زبان بولنے والے شخص سے اپنی زبان میں بات کرسکتے ہیں۔ مطلب کہ ہم اپنی زبان میں بولیں گے ہمارا موبائل سامنے والے شخص کو اس کی زبان میں ہمارا میسج ترجمہ کرکے سنائے گا اور پھر دوسرا شخص اپنی زبان میں بات کرے گا اور ہمارا موبائل ہمیں ہماری زبان میں اس کی بات کا ترجمہ کرکے سنائے گا۔ہے نہ مزےدار سہولت۔

تو اگر آپ اس کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں تو نیچے دی گئی وڈیو کو مکمل دیکھیں اس میں تمام چیزیں بہت ہی آسانی کے ساتھ اور عملی مشق کے ذریعے سمجھائی گئی ہیں۔ 

گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کا بہت ہی زبردست استعمال 


Post a Comment

0 Comments