## =============== Kinemaster Video Editing Complete Course (FREE)

Kinemaster Video Editing Complete Course (FREE)

 

Kinemaster Complete Course

کائن ماسٹر ویڈیو ایڈیٹنگ مکمل کورس

زیر اہتمام ؛ شہباز آئی ٹی اکیڈمی

 وڈیو ایڈیٹنگ موجودہ دور کی ایک بہت ہی زبردست مہارت ہے جس کی ضرورت زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں حیثیت اختیار کرگئی ہے۔آپ کسی بھی شعبے منسلک ہیں اپنے کام کی تشہیر،اس کی افادیت اور اس کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے وڈیو ہی سب سے زیادہ مؤثر اور کارآمد ذریعہ ہے جس سے آپ اپنی بات بآسانی دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس ضرورت کے پیش نظر "شہباز آئی ٹی اکیڈمی " لایا آپ کیلئے "موبائل ویڈیو ایڈیٹنگ کورس"۔

 یہ کور س انتہائی سادہ اور آسان زبان میں  کروایا گیا ہے جس کو ایک ایسا آدمی بھی کرسکتا ہے جو کہ وڈیو ایڈیٹنگ کی سمجھ بوجھ نہیں رکھتا۔

 اس کورس کے لئے کمپیوٹر کے کوئی ایڈوانس لیول کے پروگرامز نہیں بلکہ موبائل کی بہت ہی سادہ سی ایپلی کیشنز کے ذریعے سے پروفیشنل لیول تک کی وڈیو ایڈیٹنگ کروائی جائے گی۔

 اس کورس کی وڈیوز کا دورانیہ کم از کم ۵ سے ۱۰ منٹ تک رکھا گیا ہے تاکہ ہر کوئی بآسانی اس سے فائدہ اٹھاسکے۔

 اس کورس میں رسمی کورسز سے ہٹ کر ایک منفرد طریقے سے پروفیشنل لیول کی ویڈیو ایڈیٹنگ موبائل میں کرنے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔۔۔ جیسا کہ

  دینی پروگرامز کی ویڈیوز کو خوب صورت ایڈٹ کرنا

یوٹیوب کیلئے بہترین طریقے سے ویڈیو بنانا

ویڈیو مکسنگ اور کٹنگ کرنا

تصاویر کو ملاکر سلائیڈ شو تیار کرنا

ویڈیو بیک گراؤنڈ میں حمدیہ یا نعتیہ کلام لگانا

  کاروبار کیلئے تشہیری ویڈیوز بنانا

ویڈیو کا دلکش انٹرو اور آؤٹرو بنانا

اپنی ویڈیوز کا بیک گراؤنڈ تبدیل کرنا

ساکن تصویر کو بغیر آڈیو استعمال کئے ویڈیو بنانا

اسکے علاوہ اور بہت کچھ اس کورس میں آپ لوگوں کو سکھایا جائے گا

 الغرض ! اگر آپ محنتی ہیں اور آپ کو دی جانے والی عملی مشقیں آپ کرکے چیک کروائیں گے تو ہمارا دعوی ہے کہ آپ یہ کورس کرنے کے بعد کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں استعمال ہونے والے بڑے سافٹ ویئرز کے لیول کی ویڈیو ایڈٹنگ کا ہر طرح کا کام اپنے سمارٹ فون میں کرسکیں گے۔۔ ان شاء اللہ

  نوٹ ؛ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو وڈیو ایڈٹنگ اور گرافک ڈیزائنگ کا پریمیم ڈیٹا فری میں ملے تو ہمارے ٹیلی گرام چینل کو ضرور جوائن کرلیں جہاں آپ کو بہت ہی قیمتی ڈیٹا اور پریمیم ایپس اور سافٹوئیر فری میں دستیاب ہوں گے۔

 اس کورس سے مستفید ہونے کے لئے آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمارے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کرلیں ۔ اور وڈیو ایڈیٹنگ مواد کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے ٹیلی گرام چینل اور واٹس ایپ گروپ کو بھی جوائن کرلیں تاکہ کورس کے متعلق اپ ڈیٹ وقتاً فوقتاً آپ کو ملتی رہیں۔

 *موبائل فون کے استعمال سے آپ آج کل کسی کو نہیں روک سکتے ۔ لیکن اس کے مثبت استعمال کو عام کرکے اسے فائدہ مند ضرور بناسکتے ہیں۔ *

 لہٰذا یہ کورس اگر آپ مناسب سمجھیں تو اپنے بچوں کو اپنی نگرانی میں سیکھا سکتے ہیں اور  دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ 

کورس کی فہرست (جاری ہے۔۔۔)

Class 1 – Downlaod, Install & Basic Settins of Kinemaster

Class 2 – How to Add & Design Background for Videos in Kinemaster

Class 3 – Add, Cut & Trim Layers and Adjust Volume

Class 4 – Add IN, OUT and OVERALL Animation in a Video

Class 5 – Add Different Layers in Kinemaster and Make Some Important Settings

Class 6 – What is Chroma Key and How to use this amaizing function in Kinemaster

Class 7 – How to Crop Videos in Kinemaster

Class 8 – How to Reverse Videos in Kinemaster

Class 9 – How to use Alpha Opacity in Kinemaster

Class 10 – How to Extract Audio from Video in Kinemaster

Class 11 – How to use Mirror Effect & Rotate functions in videos in Kinemaster

Class 12 – Use Blending option in Kinemaster | Erase Video Background using Blending option

Class 13 – How to use Subcribe Button in Video & from where we can download these buttons

Class 14 – How to use Different Video Elements in Kinemaster


Post a Comment

0 Comments